سلور سکرین کے بغیر نہیں رہ سکتی‘ میرا

سلور سکرین کے بغیر نہیں رہ سکتی‘ میرا

لاہور : اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ میں فلموں کی ہیروئن ہوں اس لئے سلور سکرین کے بغیر نہیں رہ سکتی۔

میرا نے کہا کہ میں نے اپنی ساری زندگی فلم انڈسٹری کو دی ہے میرا کسی سے کوئی مقابلہ نہیں ہے۔ میرا نے کہا کہ کردار میں حقیقت کا رنگ ڈالنے کے لیے بھول جاتی ہوں کہ میں میرا ہوں میں فلم کے کردار میں ڈوب جاتی ہوں۔

میرا نے کہا کہ بھارتی فلموں میں کام کیا لیکن میرا ملک پاکستان سب سے اچھا ہے پاکستانی فنکاروں میں بہت ٹیلنٹ ہے۔ میرا نے کہا کہ عید پر پاکستانی فلموں کا میلہ لگے گا عید کو میں نیلم منیر اور مہوش حیات کی فلمیں دیکھنے سینما گھر جاﺅں گی۔