سابق کپتان مصباح الحق نے سرفراز الیون کو جیت کا مشورہ دیدیا

سابق کپتان مصباح الحق نے سرفراز الیون کو جیت کا مشورہ دیدیا

لاہور:سابق کپتان مصباح الحق نے سرفراز الیون کو جیت کا مشورہ دیدیا۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ میں جیت کیلئے بِگ ہٹرز اہم کردار ادا کر سکتے ہیں ،انگلینڈ کے خلاف میچ کیلئے پاکستان کو آصف علی جیسے ہٹر کی ضرورت ہے ۔

سابق ٹیسٹ کپتان مصباح الحق نے کہا کہ سرفراز احمد کو بیٹنگ میں اپنی ذمہ داری نبھانے کیلئے پانچویں نمبر پرآنا چاہیے۔ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم سے اچھی امیدیں ہیں تاہم اگر مناسب منصوبہ بندی اورمتحد ہوکرکھیلے توبہتر نتائج آسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سرفراز احمد کو بیٹنگ میں اپنی ذمہ داری نبھانے کیلیے پانچویں نمبر پرآنا چاہیے، کپتان کو انگلینڈکیخلاف ٹی ٹوئنٹی میچ میں بیٹنگ کا موقع نہیں مل سکا۔