وفاقی وزیر زرتاج گل کے خلاف آرٹیکل 62 کے تحت کارروائی کا مطالبہ

وفاقی وزیر زرتاج گل کے خلاف آرٹیکل 62 کے تحت کارروائی کا مطالبہ
image by facebook

لاہور : وفاقی وزیر زرتاج گل کے خلاف آرٹیکل 62 کے تحت کارروائی کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی گئی ہے ، قرارداد مسلم لیگ ن کی رکن عظمیٰ بخاری کی جانب سے جمع کرائی گئی ۔


پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی گئی قرار داد کے مطابق وفاقی وزیر زرتاج گل نے اپنے عہدے کا غلط استعمال کیا ، سیاسی اثر رسوخ کے استعمال سے اپنی بہن شبنم گل کی بطور ڈائریکٹر نیکٹا تعیناتی کرائی۔

قرارداد میں مزید کہا گیا کہ شبنم گل لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی میں بطور اسسٹنٹ پروفیسر تعینات تھی جبکہ شبنم گل نو سال بعد بھی اپنی پی ایچ ڈی مکمل نہیں کر سکیں ۔

وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی زرتاج گل کے خلاف آرٹیکل 62 ون کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے ، زرتاج گل ماحولیات جیسی اہم وزارت کی اہل نہیں رہی ، ان کو  فی الفور نااہل قرار دیا جائے۔