ورلڈ کپ : انگلینڈ کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ

ورلڈ کپ : انگلینڈ کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ
کیپشن: image by Cricinfo

لندن : ورلڈ کپ کے چھٹے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کرکٹ ورلڈ کپ کے چھٹے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف میچ میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

انگلینڈ ٹیم کے منتخب کھلاڑیوں میں جیسن رائے ، جونی بریسٹو ، جوئے روٹ ، آئن مورگن ، بن سٹوکس ، جوئے بٹلر ، معین علی ، کرس ووکس ، جوفرا آرچر ، عادل رشید اور مارک ووڈ شامل ہیں ۔

دوسری جانب پاکستان ٹیم میں امام الحق ، فخر زمان ، بابر اعظم ، شعیب ملک ، سرفراز احمد ، محمد حفیظ ، آصف علی ، شاداب خان ، حسن علی ، وہاب ریاض اور محمدعامر شامل ہیں ۔