برٹش ائیرلائن کی پہلی پرواز 240 مسافروں کو لے کر لندن سے اسلام آباد پہنچ گئی

برٹش ائیرلائن کی پہلی پرواز 240 مسافروں کو لے کر لندن سے اسلام آباد پہنچ گئی
کیپشن: image by facebook

اسلام آباد:برٹش ائیرلائن کی پہلی پرواز 240 مسافروں کو لے کر لندن سے اسلام آباد پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق برٹش ائیر لائن کی پہلی پرواز لندن سے 240 مسافر لے کر اسلام آباد پہنچ گئی ، ائیرلائن کی جانب سے مسافروں میں پھول اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں ۔

وزیر ایوی ایشن غلام سرور خان اور دیگر وزرا نے اسلام آباد ائیرپورٹ پر مسافروں کا استقبال کیا۔

واضح رہے کہ برٹش ائیر لائن نے نائن الیون کے حملوں کے بعد پاکستان کے لیے فلائٹ آپریشن معطل کر دیا تھا ۔