مسجد اقصیٰ کے قریب اسرائیلی پولیس سے جھڑپ میں 45 فلسطینی زخمی ، سات گرفتار

مسجد اقصیٰ کے قریب اسرائیلی پولیس سے جھڑپ میں 45 فلسطینی زخمی ، سات گرفتار
کیپشن: image by facebook

تل ابیب : ماہ رمضان کے آخری عشرے کے دوران مسجد اقصیٰ میں عبادت میں مصروف فلسطینیوں سے اسرائیلی پولیس کی جھڑپ کے دوران 45 افراد زخمی ہوگئے۔

مسجد اقصیٰ میں عبادت میں مشغول فلسطینیوں اور یہودی عبادت گزاروں کے درمیان تلخ کلامی اور جھگڑے کے بعد فلسطینیوں کی اسرائیلی پولیس پر پتھراو ، مساجد میں پڑی کرسیاں اہلکاروں پر دے ماریں ۔

جھڑپ کے دوران پینتالیس سے زائد فلسیطینی زخمی ہوگئے جبکہ اسرائیلی پولیس سے جھڑپ کے دوران سات فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا ۔