پاکستان نے انگلینڈ کو جیت کیلیے 349 رنز کا ہدف دیا

 پاکستان نے انگلینڈ کو جیت کیلیے 349 رنز کا ہدف دیا
کیپشن: Image Source: Ptv Sport FB Page

ناٹنگھم:ورلڈ کپ کے چھٹے میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو جیت کیلیے 349 رنز کا ہدف دیا ہے، محمد حفیظ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے84 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

تفصیلات کے مطابق ،انگلینڈ میں جاری ورلڈ کپ کے چھٹے میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو جیت کیلیے 349 رنز کا ہدف دیا ہے۔پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 348 رنز اسکور کیے۔ پاکستان کی جانب سے فخرزمان اور امام الحق نے 82 رنز کا آغاز فراہم کیا، فخرزمان 36 رنز بنانے کے بعدآؤٹ ہوگئے اور امام الحق بھی 44 رنز بنانے کے بعد معین علی کا ہی شکار بنے۔

بابراعظم اور محمد حفیظ نے تیسری وکٹ کے لیے 88 رنز کی شراکت قائم کی، بابراعظم 63 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے جب کہ محمد حفیظ نے 2 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 84 رنز کی اننگز کھیلی۔سرفراز احمد 55،وہاب ریاض 4اور آصف علی 14سکور بنانے کے بعد  آوٹ ہوئے ۔

انگلینڈ کی جانب سے معین علی نے 3جبکہ واکس اور ووڈز نے 2,2وکٹس حاصل کیں۔اس سے قبل انگلش کپتان اون مورگن نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔