بھارتی فوجی طیارہ چینی سرحد کے قریب لاپتہ

بھارتی فوجی طیارہ چینی سرحد کے قریب لاپتہ
کیپشن: image by facebook

بیجنگ : چینی سرحد کے قریب بھارتی طیارہ اے این 32 لاپتہ ہو گیا ، طیارے نے آسام سے دوپہر بارہ بجے کے قریب پرواز بھری ارونا چل پہنچے سے قبل ہی اس کا رابطہ منقطع ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی طیارہ چینی سرحد کے قریب لاپتہ ہو گیا ، آسام سے اروناچل پردیش کے لیے پرواز بھرنے والے طیارے کا کنٹرول ٹاور سے آخری رابطہ دوپہر ایک بجے ہوا تھا۔

طیارے میں عملے کے آٹھ افراد سمیت 13 افراد سوار تھے ، تحقیقاتی ٹیموں نے طیارے کا سراغ لگانے کے لیے کام شروع کر دیا ہے ۔