وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے عید پر عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے عید پر عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی
Image Source: Govt Of Pakistan twitter Account

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے عید پر عوام کےلئے سرکاری گیسٹ اور ریسٹ ہاﺅس کھولنے کی ہدایت کر دی۔


تفصیلات کے مطابق ، وزیر اعلیٰ پنجاب نے عید الفطر پر حکومت پنجاب کے سرکاری محکموں کے ریسٹ اور گیسٹ کو عوام کےلئے کھولنے کی ہدایت جاری کردی، محکمہ جنگلات اور جنگلی حیات کے 41، محکمہ زراعت کے17 اور محکمہ آبپاشی کے 90 ، محکمہ تعمیر و مواصلات کے 10 اور بلدیات 15 ریسٹ و گیسٹ ہاﺅس عوام کےلئے کھول دیئے گئے ہیں۔

عید الفطر پر کھولے جانے والے ریسٹ و گیسٹ ہاﺅس کی تفصیلات متعلقہ محکموں اور ٹورازم کی ویب سائٹ پر دیکھی جا سکتی ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق صوبے کے ریسٹ اور گیسٹ ہاﺅسز کو عوام کےلئے کھولا جا رہا ہے، تاکہ عوام کو عید پر تفریح فراہم کی جا سکے ۔