شوال کا چاند نظر آگیا ،عید کل ہو گی

شوال کا چاند نظر آگیا ،عید کل ہو گی
کیپشن: Image Source: maryam Twiteter Account

پشاور: مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی زیرصدارت غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مسجد قاسم علی خان پشاور میں ہوا۔

تفصیلات کے مطابق ، مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی زیرصدارت غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مسجد قاسم علی خان پشاور میں ہوا۔ خیبرپختونخوا سے 100 سے زائد شہادتیں موصول ہوئیں جبکہ 23 شہادتیں پشاور سے موصول ہوئیں جس کے بعد کمیٹی نے کل 4 جون بروزمنگل عید الفطر کا اعلان کر دیا۔

دوسری طرف عرب ممالک میں بھی شوال کا چاند نظر آگیا ہے، سعودی عرب سمیت متحدہ عرب امارات، قطر ،بحرین اور اومان میں عید الفطرکل بروزمنگل 4 جون کو منائی جائے گی۔