یوسف شوکت زئی نے حکومت کو متنازع عید ختم کرنے کی  نئی تجویز دیدی

یوسف شوکت زئی نے حکومت کو متنازع عید ختم کرنے کی  نئی تجویز دیدی
کیپشن: image by facebook

پشاور : کے پی کے کے صوبائی وزیر یوسف شوکت زئی نے حکومت کو متنازع عید ختم کرنے کی تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا مفتی شہاب الدین پوپلزئی کو رویت ہلال کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا جائے ۔

تفصیلات کے مطابق کے پی کے کے صوبائی وزیر یوسف شوکت زئی نے وفاقی حکومت کو تجویز دی ہے کہ متازع عید ختم کرنے کے لیے مفتی شہاب الدین پوپلزئی کو مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا جائے۔

انھوں نے کہا کہ مفتی شہاب الدین کو حکومت کی جانب سے کوئی عہدہ نہیں دیا گیا انہیں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین کا عہدہ دیا جائے تاکہ متنازع عید کے مسئلے کو ختم کیا جا سکے۔