سونا سستا ہو گیا

سونا سستا ہو گیا
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعد کمی کا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے اور آج فی تولہ سونے کی قیمت میں 150 روپے کی کمی ہوئی ہے۔ 
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 150 روپے کمی کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 12 ہزار 150 روپے ہوگئی ہے اور 10 گرام سونے کی قیمت 130 روپے کمی سے 96 ہزار 150 روپے ہے جبکہ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر ایک ڈالر کم ہوکر 1895 ڈالر فی اونس ہے۔
واضح یکم جون کو سونے کی قیمت میں 350 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 12 ہزار 650روپے ہو گئی تھی۔ اسی طرح 24 قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت 300 روپے اضافے کے بعد 96 ہزار 580 ہو گئی تھی۔