تین سال میں عام آدمی کا زندگی کیساتھ تعلق قائم رکھنا مشکل ہو گیا: شہباز شریف

تین سال میں عام آدمی کا زندگی کیساتھ تعلق قائم رکھنا مشکل ہو گیا: شہباز شریف
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ 3 سال میں عام آدمی کا زندگی کے ساتھ تعلق قائم رکھنا مشکل ہوگیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے بجٹ سیمینار میں شہباز شریف نے ویڈیو لنک پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 3 سال میں بیروزگاری میں اضافہ ہوا، بجٹ پر پہلے ہی سوالات جنم لے چکے ہیں، ہماری معاشی ٹیم آج معیشت کے حوالے سے حقائق رکھے گی جبکہ حکومتی بجٹ کے مقابلے میں اپنابجٹ لائیں گے۔ 
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت کے معاشی اعداد و شمار پر بھی سوالات ہیں اور ان اعداد و شمار میں صرف تبدیلیاں کی گئی ہیں، کوئی نئی بات نہیں ہے۔ میڈیا کیلئے لائے جانے والے مجوزہ میڈیا آرڈیننس کی شدید مذمت کرتے ہیں، ان تین سال میں پہلے ہی میڈیا کو بہت دبایا جاچکا ہے۔