قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، پیٹرول پمپ پر  مشتعل  افراد کا حملہ

کراچی: پیٹرولیم مصنوعات  کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے پر عوام کا صبر جواب دےگیا، کراچی کے شہری سڑکوں پر آگئے،  بلدیہ ٹاؤن میں  پیٹرول پمپ پر  مشتعل  افراد نے  حملہ کر دیا جبکہ یونیورسٹی روڈ ،پرانی سبزی منڈی پر پیٹرول پمپ کے باہر  اور ناگن چورنگی سے سخی حسن جانے والے روڈ پر بھی احتجاج  کیا ،ٹریفک کی روانی معطل  رہی ۔

کراچی کے علاقے ضلع سینٹرل پرانی سبزی منڈی کے قریب شہریوں نے پیٹرول نہ دینے پر پمپ پر حملہ کردیا۔ضلع سینٹرل میں پمپ بند ہونے کے بعد مشتعل افراد نےتوڑ پھوڑ بھی کی اور پیٹرول پمپ پر پتھراؤ کیا گیا۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر یونیورسٹی روڈ پر احتجاج کیاجارہا ہے، ناگن چورنگی سے سخی حسن جانے والے روڈ پر بھی شہریوں کی جانب سے احتجاج کیا گیا ،،شہر بھر کے مختلف پیٹرول پمپس بند ہیں اور شہریوں کا رش لگا ہوا ہے ادھر سندھ کے شہر لاڑکانہ میں بھی پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے خلاف شہریوں کا احتجاج کیا جارہا ہے اور مشتعل افراد نے جناح باغ چوک پر ٹائرز کو آگ لگادی۔پی ٹی آئی کراچی کی جانب سے کل شام 4 بجے پریس کلب پر کیا جائے گا، پی ٹی آئی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ امپورٹڈ حکومت نے پیٹرول کی قیمتیں بڑھا کر عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈالا ہے۔

مصنف کے بارے میں