آج ملک بھر میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

آج ملک بھر میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

لاہور: سورج سوا نیزے پر آگیا، ملک کےمیدانی علاقے آج  بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں  ہیں ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں درجہ حرارت 41 ڈگری تک پہنچ جائے گا ،کراچی میں پارہ 38 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔لاہور بھی  شدید گرمی کی لپیٹ میں رہے گا،  درجہ حرارت42ڈگری سے اوپر جا سکتا ہے۔

جبکہ جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں گرمی کا راج برقرار رہے گا، بالائی سندھ میں نواب شاہ، سکھر، موہنجوداڑو، دادو اور مٹھی میں شدید گرمی رہے گی اور درجہ حرارت 48 ڈگری تک پہنچ سکتا ہے  جبکہ  گلگت، اسکردو ، ہنزہ اور استورمیں بارش ہو سکتی ہے۔

مصنف کے بارے میں