اسلام آباد ہائیکورٹ نے حنیف عباسی کے خلاف درخواست نمٹا دی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے حنیف عباسی کے خلاف درخواست نمٹا دی

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماءحنیف عباسی کو وزیر اعظم کے معاون خصوصی کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست نمٹا دی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے حنیف عباسی کے خلاف درخواست کی سماعت کی جس دوران وزیراعظم کے معاون خصوصی حنیف عباسی کا استعفیٰ عدالت میں پیش کیا گیا۔
مسلم لیگ (ن) کے رہنماءنے عدالت کو بتایا کہ حنیف عباسی کے مستعفی ہونے پر درخواست غیر موثر ہو گئی ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست غیر موثر ہونے پر نمٹا دی۔ 
واضح رہے کہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے حنیف عباسی کو وزیر اعظم کا معاون خصوصی تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن چیلنج کیا تھا۔
درخواست میں کہا گیا تھا کہ حنیف عباسی ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں سزا یافتہ ہیں اور ان کی سزا معطل ہوئی ہے، ختم نہیں ہوئی جس پر عدالت نے وزیراعظم کو حنیف عباسی کی تعیناتی پر نظرثانی کی ہدایت کی تھی۔

مصنف کے بارے میں