وزارت مذہبی امور نے حج پروازوں کا شیڈول جاری کر دیا

وزارت مذہبی امور نے حج پروازوں کا شیڈول جاری کر دیا

اسلام آباد: وزارت مذہبی امور نے حج پروازوں کا شیڈول جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پہلی حج پرواز 6 جون کو اسلام آباد سے روانہ ہو گی، 106 حج پروازوں کے ذریعے 32 ہزار عازمین کو سعودی عرب پہنچایا جائے گا۔اسلام آباد سے روٹ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت 42 پروازیں چلائی جائیں گی۔

 ترجمان کے  مطابق فلائٹ شیڈول ویب سائٹ پر آویزاں کر دیا گیا ہے جبکہ عازمین کو موبائل میسج بھی جاری کر دیے گئے،عازمین حج پریشانی سے بچنے کیلئے شیڈول پر سختی سے عمل کریں اور قریبی اعتماد سینٹر سے بائیو میٹرک کروائیں، لازمی ویکسینز، شناختی لاکٹ، پاسپورٹ، حج ویزہ، ٹکٹ، ریسٹ بینڈ کے حصول کیلئے حاجی کیمپ رابطہ کریں۔پرواز سے 72 گھنٹے کے اندر کوویڈ پی سی آر ٹیسٹ سعودی منظور شدہ 6 لیبارٹریز سے کرانا لازمی ہے۔


عازمین حج کی سہولت کیلئے حاجی کیمپوں میں منظور شدہ لیبارٹریوں کے بوتھ قائم کر دیے گیے ہیں ،سعودی عرب روانگی کیلئے عازمین حج کا پی سی آرمنفی ٹیسٹ سرٹیفکیٹ لازمی ہو گا۔پی سی آر ٹیسٹ کے واجبات 4250 روپے عازمین حج کو خود دینا ہونگے۔

مصنف کے بارے میں