پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

لاہور: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔


 تفصیلات کے مطابق  پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر 30 روپے فی لیٹر کا اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے،  درخواست  میں وزیر اعظم   شہباز  شریف،   وزارت   پٹرولیم ،  وزارت  خزانہ   سمیت  دیگر کو    فریق  بنایا گیا ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیارکیا   گیا ہے کہ پٹرولیم  قیمتوں میں اضافے کے لیے ٹھوس وجوہات بھی بیان نہیں کی گئیں اور نہ ہی وفاقی کابینہ سے منظوری لی گئی۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو کالعدم قرار دے۔

مصنف کے بارے میں