وزیراعظم سے کابینہ اور سرکاری افسران کا فیول کوٹہ کم یا ختم کرنے کا مطالبہ

وزیراعظم سے کابینہ اور سرکاری افسران کا فیول کوٹہ کم یا ختم کرنے کا مطالبہ

کراچی : متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)  کے رہنما فیصل سبزواری نے پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف سے  کابینہ  سمیت افسران کو دئیے جانیوالے فیول کوٹہ میں کمی یا روکنے کا مطالبہ کر دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فیصل سبزواری نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ میری وزیر اعظم سے پر زور درخواست ہے کہ انتہائی مشکل حالات میں ضروری ہے کہ وفاقی حکومت، بشمول کابینہ اور گریڈ 17 سے اوپر کے افسران کو دئیے جانے والے فیول کو روک دیا جائے یا خاطر خواہ کمی کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ اس فیصلے کی شروعات وفاقی کابینہ سے کی جائے ۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ سندھ نے پہلے ہی پیٹرول مہنگے ہونے کے بعد فیصلہ کرتے ہوئے اپنے سمیت ، صوبائی وزراء اور افسران کی فیول کوٹہ میں 40 فیصد کمی کر دی ہے۔

مصنف کے بارے میں