یہ حکومت اگر ٹانگیں اوپر اور سر نیچے کر لے تو بھی نہیں چل سکتی: شیخ رشید

یہ حکومت اگر ٹانگیں اوپر اور سر نیچے کر لے تو بھی نہیں چل سکتی: شیخ رشید

اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ یہ حکومت اگر ٹانگیں اوپر اور سر نیچے کر لے تو بھی نہیں چل سکتی، ’باپ‘ کا حقیقی باپ بھی سوچ رہا ہو گا کہ یہ کیا ہو گیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ اب عمران خان سڑکوں پر ہو گا، رانا اللہ نے ملک میں بدمعاشی مچائی ہوئی ہے اور اس نے 3 بار میری بہنوں کے گھر ریڈ کرایا۔
انہوں نے کہا کہ 25 تاریخ کو جو کچھ اسلام آباد میں ہوا اس کی مثال نہیں ملتی، ہمارے دور میں کسی فرد پر ایک ایف آئی آر نہیں کاٹی گئی، ’باپ‘ کا حقیقی باپ بھی سوچ رہا ہوگا یہ کیا ہو گیا ہے۔
قبل ازیں اسلام آباد ہائیکورٹ میں لانگ مارچ کے تناظر میں درج مقدمات سے متعلق شیخ رشید کی درخواست پر سماعت ہوئی اور عدالت نے پولیس کو عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔ 
دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ کیا شیخ رشید ابھی ڈی نوٹیفائی تو نہیں ہوئے؟ جس پر شیخ رشید نے بتایا کہ میں اب بھی قومی اسمبلی کا ممبر ہوں، آپ کا حکم نامہ پورے پاکستان میں جاری ہوا لیکن یہ پھر بھی ہر روز نیا مقدمہ درج کر دیتے ہیں، یہ بہنوں کے گھروں میں ریڈ کرتے ہیں۔
عدالت نے ریمارکس دئیے کہ علی وزیربھی قید ہے، وہ بھی نمائندہ ہے، اس پرآپ مسکرارہے ہیں، کسی بھی عوامی نمائندے کو غیرضروری اس طرح نہیں رکھنا چاہیے۔ عدالت نے سیکرٹری داخلہ سے شیخ رشید کے خلاف مقدمات کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے پولیس کو ان کی گرفتاری سے روک دیا۔

مصنف کے بارے میں