بجلی اور پٹرول  مہنگا ہونے کے بعد مہنگائی کا جن بے قابو، 28 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ 

 بجلی اور پٹرول  مہنگا ہونے کے بعد مہنگائی کا جن بے قابو، 28 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ 
سورس: File

اسلام آباد: بجلی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات سامنے آنے لگے  ہیں۔ ملک میں مہنگائی میں 2 فیصد کا بڑا اضافہ ہوگیا ۔  ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح بڑھ کر 20.04 فیصد پر پہنچ گئی ۔  ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ہے۔  

نیو نیوز کے مطابق حالیہ ہفتے28 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا  گذشتہ ہفتے ہائی اسپیڈ ڈیزل 20.69 اور پیٹرول19.91 فیصد مہنگا ہوا  مہنگائی کے اعدادو شمار میں آج سے مہنگا ہونے والا پیٹرول کا 30 روپے کا اضافہ شامل نہیں ۔حالیہ ہفتے گھی کی اوسط فی کلو قیمت22 روپے 35 پیسے بڑھی  ملک میں گھی کی اوسط فی کلو قیمت 509 روپے31 پیسے ہوگئی۔

  چینی اوسط فی کلو ایک روپے 66پیسے مزید مہنگی ہوگئی  ملک میں چینی کی اوسط فی کلو قیمت 87 روپے 57 پیسے ہوگئی  انڈے فی درجن 10 روپے 46 پیسے مہنگے ہوئے  ۔دال مسور 6 روپے 8 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی۔  حالیہ ہفتے دودھ، دہی، بیف، مٹن، پیاز بھی مہنگے ہوئے  ایک ہفتے میں 5 اشیاء سستی، 18میں استحکام رہا  حالیہ ہفتے زندہ مرغی اوسط 15روپے 28 پیسے فی کلو سستی ہوئی  آٹے کا20 کلو کا تھیلا اوسط 23 روپے88 پیسے سستا ہوا ۔

مصنف کے بارے میں