پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ 

پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ 

لاہور:پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حیران کن اضافہ کے بعد چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ماہانہ ہونے والی ماتحت ججوں کی میٹنگ کیلئے دو ر دراز سے آنے والوں کو آن لائن ہی شرکت کے احکامات جاری کر دئیے ۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ماتحت عدلیہ کے ججز کو ماہانہ میٹنگز میں بذریعہ ویڈیو لنگ شرکت کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ججز کو طویل سفر طے کرکے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز جانے کی ضرورت  نہیں ۔

چیف جسٹس کو اس سے قبل یہ تجاویز دی گئی تھیں جنہیں چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے منطور کرتے ہوئے آئندہ ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔