چنددن میں بہتری آجائے گی: مریم نواز، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا دفاع

چنددن میں بہتری آجائے گی: مریم نواز، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا دفاع
سورس: File

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ چند دن میں بہتری آئے گی ۔

مریم نواز نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ہمیں عوام کی تکلیف کا ادراک بھی ہے اور احساس بھی ہے۔ اس مشکل ترین معاشی صورت حال میں بھی حکومت پوری توجہ، محنت اور لگن سے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی پوری کوشش کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم لوڈ شیڈنگ میں کمی کے لیے بھی سر توڑ کوشش کر رہے ہیں۔ انشاءاللّہ آنے والے دنوں میں بہتری آئے گی۔

مصنف کے بارے میں