عمران خان کے خلاف القادر ٹرسٹ کیس ، بشریٰ بی بی گواہ بن گئیں، بیا ن ریکارڈ کرانے کے لئے نیب میں طلب

عمران خان کے خلاف القادر ٹرسٹ کیس ، بشریٰ بی بی گواہ بن گئیں، بیا ن ریکارڈ کرانے کے لئے نیب میں طلب
سورس: file

راولپنڈی : القادر ٹرسٹ کیس میں نیب نے بشری بی بی کو کیس میں گواہ بنانے کا فیصلہ کرلیا۔ نیب نوٹس میں کہا گیا ہے کہ بشری بی بی کو نوٹس بطور ملزمہ نہیں بطور گواہ جاری ہوا ہے۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ سات جون کو بشری بی بی کا بطور گواہ بیان قلمبند ہو گا۔طلبی بطور ملزم ہے یا گواہ ترمیمی ایکٹ کے تحت نیب نوٹس میں بتانے کا پابند ہےبشری بی بی کو جاری نوٹس میں بطور گواہ طلبی کاذکر موجود ہے۔ 

نوٹس کے مطابق نیب عدالت میں پہلے ہی کہہ چکا بشری بی بی کی گرفتاری نہیں چاہیئے۔ بشری بی بی سے القادر ٹرسٹ کی دستاویزات بھی طلب بھی کی گئی ہیں اور اس کے ساتھ القادر ٹرسٹ کی رجسٹریشن، پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن سے منظوری کا ریکارڈ بھی طلب کیا گیا ہے جبکہ القادر ٹرسٹ کو ملنے والے عطیات کی تفصیل بھی طلب کی گئی ہیں ۔

مصنف کے بارے میں