لاہورمیں جنسی درندگی کے واقعات میں مسلسل اضافہ

لاہورمیں جنسی درندگی کے واقعات میں مسلسل اضافہ
سورس: File

لاہور:لاہور میں جنسی درندگی کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہونے لگا۔ شہر کے مختلف علاقوں میں متعدد کیسز رپورٹ ہونے لگے۔

لاہور پولیس کے مطابق سفاک ملزمان نے چار خواتین کو جنسی درندگی کا نشانہ بنا ڈالا، کوٹ لکھپت کے علاقے میں پٹواری اور اس کے ساتھی نے خاتون کو فرد دینے کے بہانے مبینہ طور پر جنسی درندگی کا نشانہ بنا کر فحش ویڈیو بنا کر 16لاکھ روپے ہتھیا لیے۔

اٹاری سروبہ کی رہائشی(ش) نامی خاتون پٹوار خانہ فرد بنوانے گئی، پٹواری عارف اور منشی نذیر نے فرد بنانے کے بہانے اپنے گھر بلوایا اور ملزم پٹواری عارف نے (ش) کو گھر میں جنسی درندگی کا نشانہ بنایا جبکہ اس کے ساتھی منشی نذیر نے فحش ویڈیو بنائی، ملزمان نے خاتون کو بلیک میل کرکے 16لاکھ بھی ہتھیا لیے۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ واقع کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

مصنف کے بارے میں