پرویز الہٰی کی عدالت کی طرف سے رہائی پر رہائی ،حکومت کی طرف سے گرفتاری پر گرفتاری

پرویز الہٰی کی عدالت کی طرف سے رہائی پر رہائی ،حکومت کی طرف سے گرفتاری پر گرفتاری
سورس: Twitter

گوجرانوالہ : پاکستان تحریک انصاف کے صدر چودھری پرویز الہٰی کو تیسری مرتبہ گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ انہیں پنجاب اسمبلی میں جعلی بھرتیوں کے کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔ 

اینٹی کرپشن پولیس کا کہنا ہے کہ پرویز الہٰی پر الزام ہے کہ انہوں نے بطور سپیکر پنجاب اسمبلی میں غیرقانونی بھرتیاں کیں اس لیے انہیں حراست میں لیا گیا ہے۔ 

واضح رہے کہ گزشتہ روز اینٹی کرپشن عدالت لاہور جبکہ آج گوجرانوالہ کی عدالت نے چودھری پرویز الہٰی کو دو مقدمات میں بری کردیا تھا جس پر انہیں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ 

مصنف کے بارے میں