پنجاب کے تمام تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کے شیڈول میں تبدیلی کا فیصلہ

پنجاب کے تمام تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کے شیڈول میں تبدیلی کا فیصلہ

لاہور:محکمۂ تعلیم پنجاب نے موسمیاتی تبدیلی کے باعث تعلیمی اداروں میں سردی اور گرمی کی چھٹیوں کا نیا شیڈول جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

نئے شیڈول کےتحت گرمیوں کی چھٹیا ں کچھ کم کی جائیں گی اور سردی کی کچھ بڑھادی جائیں گی ۔

وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں فیصلہ ہوچکا ہے، نیا شیڈول بھی جلد جاری کردیا جائے گا۔

پنجاب کے تعلیمی اداروں میں اب تک گرمی کی چھٹیاں جون اور سردی کی چھٹیاں دسمبر کے آخری ہفتے میں ہوتی رہی ہیں