وزیراعظم آج کرم تنگی ڈیم کا سنگ بنیاد رکھیں گے  

وزیراعظم آج کرم تنگی ڈیم کا سنگ بنیاد رکھیں گے  

اسلام آباد: شمالی وزیرستان میں تعمیر کئے جانیوالے ڈیم سے بڑی مقدار میں پانی ذخیرہ کرنے کے علاوہ تراسی اعشاریہ چار میگا واٹ بجلی پیدا ہو گی۔ ڈیم دو مرحلوں میں مکمل کیا جائے گا جس کا پہلا مرحلہ تین سال کی مدت میں مکمل ہو گا۔

ڈیم سے علاقے میں نہ صرف سماجی و اقتصادی بہتری آئے گی بلکہ سیلاب کی روک تھام میں بھی مدد ملے گی۔ کرم تنگی ڈیم کم لاگت کا ماحول دوست منصوبہ ہے جس سے شمالی وزیرستان اور خیبرپختونخوا کاو سیع رقبہ بھی سیراب کیا جا سکے گا۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں