ایمزون کی ویب سائٹ 48گھنٹوں کے لیے بند ، وجہ انجینئیر کی غلطی نکلی

ایمزون کی ویب سائٹ 48گھنٹوں کے لیے بند ، وجہ انجینئیر کی غلطی نکلی

نیویارک:دنیا کی سب سے بڑی سیلز اینڈ بائنگ ویب سائٹ ایمزون کی سروس تقریباََ48گھنٹوں کے لیے منقطع رہنے کے بعد بحال ہو گئی ہے ۔
تاہم اب ویب سائٹ انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیاہے ۔یہ خامی ان کے ایک کی غلطی کی وجہ سے پیش آئی ہے۔


مگر یہ غلطی بہت بڑی ہوگی یہ کسی کو معلوم نہیں تھا۔ ایمزون کی بلاگ پوسٹ پر بتایا گیاکہ انجینئیر نے ایک کمانڈ کے ذریعے کچھ سرور ز کو ختم کرنا تھا تاہم غلط کمانڈ کے باعث متعدد سرور نان آپریشنل ہو جائےگا۔

کمپنی ترجمان کا کہنا ہے اب انہوں نے سرور کو ختم کرنے کے لیے الگ پروگرام بنا لیاہے ۔ ایک وقت میں اتنے سارے سرور کی بندش سے پریشانی ہو سکتی ہے ۔

واضح رہے کہ ویب سائٹ کی بندش کی وجہ سے ایمزون کو صرف چند گھنٹوں میں اربوں روپے ڈوب گئے ۔