شامی فوج نے پلمیرہ شہر کا دوبارہ کنٹرول حاصل کر لیا

شامی فوج نے پلمیرہ شہر کا دوبارہ کنٹرول حاصل کر لیا

دمشق: فوج کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے پورے شہر پر دوبارہ کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ بیان کے مطابق روسی فضائی مدد کے ساتھ حکومت شام کے شہر پلمیرہ پر کنٹرول حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے۔ دولت اسلامیہ کے شدت پسندوں نے اتوار کو شہر خالی کرنا شروع کر دیا تھا اور منگل کو سرکاری فوجیں پلمیرہ کے مضافات میں داخل ہو چکی تھیں۔

ادھر روسی میڈیا کے مطابق جمعرات کو روس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وزیر دفاع سرگئی شوگو نے صدر ولادی میر پیوٹن کو فوجی کامیابی سے آگاہ کر دیا تھا۔ شامی فوج کو روسی فضائی افواج کی جانب سے فراہم کردہ مدد کی تفصیل نہیں بتائی گئی۔

واضح رہے گذشتہ ایک سال کے دوران پلمیرہ شہر پر کبھی ایک کبھی دوسرے فریق کا کنٹرول رہا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں