عدالت نے ایان علی کی جانب سے توہین عدالت کی درخواست خارج کر دی

عدالت نے ایان علی کی جانب سے توہین عدالت کی درخواست خارج کر دی

کراچی: سندھ ہائیکورٹ میں ماڈل گرل ایان علی کا نام ای سی ایل سے خارج نا کرنے پر توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے موقف اختیار کیا کہ ایان علی کا نام عدالتی حکم پر ای سی ایل خارج کر دیا گیا ہے اور وہ ملک سے باہر جا چکی ہیں۔ اس لئے توہین عدالت کی درخواست غیر موثر ہو چکی ہے سے خارج کیا جائے۔

عدالت نے ایان کی علی درخواست خارج کر دی۔ ایان علی نے سیکرٹری داخلہ، ایف آئی اے، امیگریشن اور دیگر حکام کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر رکھی تھی۔ عدالتی احکامات پر ای سی ایل سے نام خارج ہونے کے بعد ماڈل ایان علی بیرون ملک جا چکی ہیں۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں