عراق: داعش کے قبضے سے حاصل شدہ اشیا عوا م کے سامنے پیش

عراق: داعش کے قبضے سے حاصل شدہ اشیا عوا م کے سامنے پیش

بغداد: عراق کے دارالحکومت بغداد میں اپنی نوعیت کی منفرد نمائش ہوئی ،عراقی وزارت دفاع نے داعش کے قبضے سے حاصل کی گئیں مختلف اشیاء کو عوا م کے سامنے پیش کیا۔

عراقی وزارت دفاع نے داعش کے جرائم کو نہ بھولیں کے نام سے ایک نمائش رکھی گئی ہے ۔

جس میں مختلف آپریشنز کے دوران ضبط کی گئی اشیاء عوام کے سامنے پیش کی گئیں۔

ان میں داعش کے جنگجوؤوں کی فہرست ، پاسپورٹ ، رابطے کے ذرائع، ڈرونز، لیپ ٹاپ سمیت کئی اشیاء موجود ہیں ۔

داعش کے قبضے سے مجرموں کو سزا دینے کےلیے استعمال کیے جانے والے آلات بھی دکھائے گئے جنہیں دیکھ کر شہریوں کو یقین نہیں آیا کہ داعش سزایں دینے کے لیے ایسے طریقے بھی استعمال کر سکتی ہے ۔

واضح رہے کہ اس وقت موصل کے مغربی علاقے میں داعش کے خلاف عراقی فورسز کی پیش قدمی جاری ہے۔

اشیا کو دیکھنے والے شہریوں کا کہناہےکہ انہیں اندازہ نہیں تھا کہ داعش اتنی منظم ہو چکی ہے اوراس نےاپنے قیدیوں کو سزائیں دینے کے لیے کیا کیا طریقے اپنائے ہوئے ہیں ۔