بھارت نے آبی تنازع پر پاکستان کی مذاکرات کی دعوت قبول کر لی

بھارت نے آبی تنازع پر پاکستان کی مذاکرات کی دعوت قبول کر لی

لاہور: خطے میں امن، ترقی اور خوشحالی کیلئے پرعزم پاکستان نے ایک بار پھر بھارت کی جانب ہاتھ بڑھا دیا۔ پاکستان کو سفارتی تنہائی کا شکار کرنے کا دعوی کرنے والی مودی سرکار عالمی دباﺅ کے سامنے ٹھہر نہ سکی۔

پاکستان کی آبی تنازع پر مذاکرات کی دعوت قبول کر لی۔ بھارتی وفد رواں ماہ کے آخر میں مذاکرات کیلئے لاہور آئے گا۔ سندھ طاس معاہدے سمیت تمام آبی تنازعات پر بات چیت ہو گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ورلڈ بینک نے بھارت کو جنوری تک سندھ طاس معاہدے پر پاکستان کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت کی تھی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں