تیمور قتل کیس، پولیس پیٹی بند بھائیوں کو بچانے کیلئے سرگرم

تیمور قتل کیس، پولیس پیٹی بند بھائیوں کو بچانے کیلئے سرگرم

اسلام آباد: اسلام آباد پولیس اہلکار کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے نوجوان تیمور کے مقدمے میں پیٹی بند بھائیوں کو بچانے کے لیے سرگرم ہو گئی۔ عدالت میں پولیس کی جانب سے پیش کیے جانے والے چالان میں تیمور کا قتل غیر ارادی فعل قرار دے دیا گیا۔ چالان میں کہا گیا ہے کہ اہلکار سمیع کی فائرنگ کا مقصد تیمور کی جان لینا نہیں تھا۔

پولیس نے چالان میں گرفتار ہونے والے اہلکار طارق کو بھی کلین چٹ دیدی اور طارق کا نام ملزم کی بجائے گواہوں کی فہرست میں شامل کر دیا۔ پولیس نے چالان میں بتایا ہے کہ مقتول نوجوان کی ساتھی خاتون ماہین بھی اہم گواہوں شامل ہو گی۔

تین پولیس اہلکاروں کے علاوہ پمز ہسپتال کے ڈاکٹر بھی گواہ ہیں۔ تین فروری کو آئی جے پرنسپل روڈ پر پولیس ناکے پر اہلکاروں کی فائرنگ سے تیمور نامی نوجوان ہلاک ہو گیا۔ پولیس کے مطابق تیمور کو رکنے کا اشارہ کیا گیا تو اس نے گاڑی بھگانے کی کوشش کی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں