بالی ووڈ کی متنازعہ ماڈل گرل صوفیہ حیات نے منگنی کرلی

بالی ووڈ کی متنازعہ ماڈل گرل صوفیہ حیات نے منگنی کرلی

ممبئی: ماڈل گرل صوفیہ حیات قابل اعتراض مناظر کی عکس بندی اور متنازعہ بیانات کے باعث شہ سرخیوں میں رہتی ہیں ۔اس کے بعد وہ راہبہ بننے کا اعلان بھی کر چکی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ صوفیہ حیات نے ایک بار پھر گلیمرس کی دنیا میں قدم رکھ دیا ہے اور اب انہوں نے اپنی منگنی کا اعلان بھی کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر صوفیہ نے منگنی کی انگوٹھی پہنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ جب کوئی ایسا ملتا ہے جو آپ کو سب سے زیادہ خوبصورت محسوس کرتا ہے تو ایسے شخص کے ملنے کے بعد میں نے باقاعدہ منگنی کرلی ہے۔

تاہم انہوں نے اپنے منگیتر کو میڈیا کی آنکھوں سے دور رکھا ہوا ہے۔