وزیراعظم سے چیئرمین چینی بحری جہاز ساز کمپنی کی ملاقات

وزیراعظم سے چیئرمین چینی بحری جہاز ساز کمپنی کی ملاقات

اسلام آباد: وزیر اعظم محمد نواز شریف سے چینی بحری جہاز ساز کمپنی کے چیئرمین نے ملاقات کی جس میں امریکی سفیر سن وی ڈانگ وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی اور مفتاح اسماعیل شامل تھے۔ اس موقع پر وزیر اعظم نواز شریف نے چینی بحری جہاز ساز کمپنی کو مشترکہ منصوبوں میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان زراعت، صنعت اور خدمات کے شعبوں میں خصوصی توجہ دے رہا ہے۔ سرکاری ترقیاتی شعبے میں متعدد اہم اقدامات بھی کئے جا رہے ہیں۔ گزشتہ چار سال میں ملک کی معاشی صورت حال میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معاشی بحالی کا اعتراف عالمی سطح پر کیا جا رہا ہے جسے پوری دنیا تسلیم کر رہی ہے۔ نواز شریف نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کی شرح میں مسلسل کمی ہو رہی ہے ۔ سٹاک مارکیٹ غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر اور ترسیلات زر بڑھ رہے ہیں۔

اس کے علاوہ حکومت کی سرمایہ کاری پالیسی کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے پر مرتکز ہے اور براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاروں کو راغب کرنا ہمارا ہدف ہے کیونکہ پاکستان کے پالیسی رحجانات مستقل مزاجی پر مبنی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اعتدال پسندی ، نجکاری اور مراعات پالیسی کے بنیادی ستون ہیں۔ ہماری حکومت سرمایہ کار دوست پالیسیوں پر کار بند ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں