اگلے چوبیس گھنٹے کے موسم کی تازہ ترین صورتحال

 اگلے چوبیس گھنٹے کے موسم کی تازہ ترین صورتحال

لاہور: ملک کے بیشترعلاقوں میں خشک موسم نے ڈیرے ڈال لیے  جبکہ کراچی میں گرمی زورپکڑنے لگی ہے ۔ موسم کا حال بتانے والوں نے اگلے چوبیس گھنٹے کے دوران ، مالاکنڈ ڈویژن،گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پرہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

شہر اقتدار میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہے تاہم بارش کاکوئی امکان نہیں ،باغوں کے شہر لاہور میں سورج کرنیں بکھیر رہا ہے۔  خنکی بھی کم ہونے لگی۔کراچی میں گرمی رنگ دکھانے لگی ہے، گزشتہ روز پارہ 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاپہنچا۔موسم کی خبر دینے والوں کے مطابق اگلے چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔تاہم مالاکنڈ،گلگت بلتستان اورکشمیرمیں آج شام ہلکی بارش کاامکان ہے ۔

مصنف کے بارے میں