تھر پارکر میں 24 گھنٹے کے دوران مزید 6 مور موت کا شکار گئے

تھر پارکر میں 24 گھنٹے کے دوران مزید 6 مور موت کا شکار گئے

تھرپارکر: صحرائے تھر میں موروں کی ہلاکتیں بڑھنے لگیں۔  24 گھنٹے کے دوران مزید 6 مور جان سے گئے۔ محکمہ جنگلی حیات اور محکمہ پولٹری کے حکام ابھی تک یہ فیصلہ نہیں کر پائے کہ موروں کا علاج کس کی ذمہ داری ہے۔

تھر میں 12 روز کے دوران رانی کھیت کی بیماری سے مرنے والے موروں کی تعداد 79 تک جا پہنچی۔ دوسری جانب محکمہ وائلڈ لائف نے موروں کی ہلاکتوں پر مؤقف اختیار کیا ہے کہ تھرپارکر میں گرمی کی شدت اور پیاس سے مور ہلاک ہو رہے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ متاثرہ دیہات میں وائلڈ لائف کی ٹیمیں اور دوائیں ضرورت سے کم ہیں۔

 دنیا بھر میں جنگلی حیات کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں