بِٹ کوائن کی قدر پہلی بار سونے سے بڑھ گئی

بِٹ کوائن کی قدر پہلی بار سونے سے بڑھ گئی

لندن: بِٹ کوائن کی قدر 1268 امریکی ڈالر جبکہ اس کے مقابلے میں ایک اونس سونے کی قیمت 1233 ڈالر رہی۔ بٹ کوائن کی قدر میں حالیہ اضافے کی وجہ چین میں اس کی بڑھتی طلب ہے تاہم حکام نے خبردار کیا ہے کہ اس کے ذریعے ملک سے باہر پیسہ لے جایا جا رہا ہے۔ 2014 میں بٹ کوائن کی قدر شدید مندی کا شکار ہوئی تاہم گذشتہ ماہ میں بِٹ کوائن کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا۔

2009 میں متعارف کروائے جانے کے بعد سے بٹ کوائن کی قدر غیر مستحکم رہی ہے اور بہت سے ماہرین یہ سوال کرتے رہے ہیں کہ کیا ڈیجیٹل کرنسی زیادہ عرصے تک چل سکے گی یا نہیں؟۔

رواں سال کے آغاز میں میں چینی حکام نے بِٹ کوائن کے ذریعے تجارت کے خلاف کریک ڈاؤن کیا تھا جس کی وجہ ملک سے باہر غیر قانونی طور پر رقم کی ترسیل کو روکنا بتایا گیا تھا۔ تاہم بیجنگ کی جانب سے نگرانی کے سخت طریقہ کار کے باوجود کرنسی کی قدر میں کچھ دن کے لیے ہی کمی آئی اور جنوری کے اواخر سے اس کی قدر میں جو اضافہ ہونا شروع ہوا وہ تاحال جاری ہے۔

رواں برس جنوری میں بٹ کوئن کی قدر میں ریکارڈ اضافے کے بعد اس میں مسلسل استحکام دیکھنے کو مل رہا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں