پی ایس ایل انتظامیہ نے تمام لیجنڈ کرکٹرز کو فائنل کیلئے مدعو کر لیا

پی ایس ایل انتظامیہ نے تمام لیجنڈ کرکٹرز کو فائنل کیلئے مدعو کر لیا

لاہور: پی ایس ایل کی انتظامیہ نے نیو نیوز کی خبر پر ایکشن لے لیا۔ سابق کرکٹرز کو قذافی اسٹیڈیم میں فائنل میچ دیکھنے کی دعوت دیدی جاوید میانداد، عبدالقادر، عامر سہیل، ماجد خان اور راشد لطیف سمیت تمام لیجنڈ کرکٹرز کو دعوت نامے ارسال اور پی سی بی کے سابق سربراہوں کو بھی ٹکٹ بھجوائے گئے۔

ریورس سوئنگ کے بانی سرفراز نواز کو دعوت دی گئی یا نہیں نیو نیوز کے استفسار پر پی سی بی کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ نے مکمل لاعلمی ظاہر کر دی۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں