پی ا یس ایل کا فائنل دیکھنے کیلئے شیخ رشید کا ٹرین کے ذریعے لاہور پہنچنے کا فیصلہ

پی ا یس ایل کا فائنل دیکھنے کیلئے شیخ رشید کا ٹرین کے ذریعے لاہور پہنچنے کا فیصلہ

راولپنڈی : پی ا یس ایل کا فائنل دیکھنے کے لیے شیخ رشید نے ٹرین کے ذریعے لاہور پہنچنے کا فیصلہ کیا ہے۔  شیخ رشید کل ساڑھے چار بجے ریل کارکے ذریعے پنڈی سے لاہورجائیں گے۔ پی ا یس ایل کے فائنل کا جادو سر چڑھ کر بولنے لگا ،جہاں عام شہری فائنل میچ دیکھنے کے لیے بےتاب ہیں وہاں عوامی نمائندے بھی فائنل میچ دیکھنے کے لیے لاہور پہنچنے کی تیاریاں کر رہے ہیں ۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے میچ دیکھنے کے لئے راولپنڈی سے ٹرین کے زریعے لاہور آنے کا فیصلہ کیا ہے۔  ٹرین میں آنے کا فیصلہ میچ دیکھنے کی سرگرمی کو عوامی رنگ دینے کے لئے کیا گیا ، شیخ رشید کل ساڑھے چار بجے ریل کارکے زریعے پنڈی سے لاہورآئیں گے۔ شیخ رشید نے جہاز کاٹکٹ بھی خرید رکھا ہے تاکہ اگر ٹرین پر آنے میں کوئی رکاوٹ آئے تو ہوائی سفر کر کے لاہور پہنچ سکیں۔

مصنف کے بارے میں