اسٹیک ہولڈرز کے اتفاق رائے سے انتہا پسندی کا خاتمہ کیا جائے گا، وزیراعظم

اسٹیک ہولڈرز کے اتفاق رائے سے انتہا پسندی کا خاتمہ کیا جائے گا، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم کی صدارت ہونیوالے اعلی سطحی اجلاس ہوا جس میں مجموعی ملکی سیکیورٹی صورتحال اور آپریشن ردالفساد کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ اجلاس میں آرمی چیف نے کہا کہ پی ایس فائنل کے لئے پاک فوج ہر قسم کی سیکورٹی فراہم کرے گی اور اجلاس میں آپریشن ردالفساد جاری رکھنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ فریقین کے اتفاق رائے سے انتہا پسندی اور دہشت گردی کا خاتمہ کیا جائے گا۔ آپریشن ردالفساد عوامی امنگوں کا آئینہ دار ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف بے پناہ قربانیاں دیں۔

اعلیٰ سطحی اجلاس میں پاک افغان تعلقات سمیت سرحدی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں ڈی جی آئی ایس آئی،قومی سلامتی کے مشیر ناصر جنجوعہ، وزیرداخلہ چودھری نثار اور وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے بھی شرکت کی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں