سلمان خان کی فلمیں جرائم کو فروغ دیتی ہیں ،رابی پیرزادہ

سلمان خان کی فلمیں جرائم کو فروغ دیتی ہیں ،رابی پیرزادہ

لاہور:پاکستانی گلوکارہ رابی پیرزادہ نے گزشتہ روز ایک مقامی روزنامے کو انٹرویو دیا ۔انٹرویو میں پاکستان اور ہندی فلم انڈسٹری پر کیے گئے ایک سوال میں رابی نے جواب دیا کہ پاکستانی فلمیں اب بہتری کی جانب رواں دواں ہیں اور لالی ووڈ اب کافی آگے جا چکا ہے اور پاکستانی فلمیں ہمیشہ معاشرتی مسائل کو اجاگر کرتی ہیں ۔

جبکہ دوسری جانب بھارتی فلمیں صرف مار دھاڑ دکھاتی ہیں اور جرائم کے فروغ کا سبب بن رہی ہیں خاص طور پر سلمان خان کی فلموں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے رابی نے کہا کہ ایسی فلمیں دکھا کر جوان نسل کو کیا سکھایا جا رہا ہے؟ایسی فلمیں صرف جرائم کو فروغ دیتی ہیں۔

واضح رہے کہ اس تنقید کی وضاحت میں اب تک کوئی جواب نہیں آیا جبکہ ہندی اخبارات اس بات کو کافی اچھال رہی ہیں اور حوالے میں ساتھ پچھلے دنوں صبا قمر کی جانب سے کی گئی تنقید کو بھی بیان کر رہی ہیں کہ پاکستانی اداکارائیں ہندی فلموں کو کیسے تنقید کا نشانہ بنا رہی ہیں جبکہ خود بھی(ماہرہ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے) ہندی فلموں میں کام کر رہی ہیں۔