افسران کی ہٹ دھرمیوں سے تنگ بھارتی فوجی نے اپنی جان لے لی

افسران کی ہٹ دھرمیوں سے تنگ بھارتی فوجی نے اپنی جان لے لی

نئی دہلی: ایک اور بھارتی فوجی سینئر افسران کی تنگ نظری کا شکار ہو گیا۔ اسٹنگ آپریشن میں سینئر افسران کی بدسلوکی اور 'ساہایک سسٹم' کو منظرِ عام پر لانے والے بھارتی اہلکار 'روئے میتھیو' نے خودکُشی کر لی۔


بھارتی فوج کے مطابق 'کیرالا' کے کولام ضلع سے تعلق رکھنے والا یہ جوان 25 فروری سے لاپتہ تھا جس کی لاش مہاراشٹر کی دیولالی کنٹونمنٹ سے برآمد کی گئی ہے۔

افسروں کی بدسلوکی سامنے لانے والے بھارتی جوان نے 24 فروری کو اپنی بیوی کو بتایا کہ وہ بہت دباؤ کا شکار ہے جس کے بعد اس نے افسروں سے ایس ایم ایس کے ذریعے معذرت بھی کی۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں