چین: سیمنٹ کے ٹینکر اور بس میں تصادم، 10 افراد ہلاک

چین: سیمنٹ کے ٹینکر اور بس میں تصادم، 10 افراد ہلاک

بیجنگ: غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مقامی حکام نے بتایا کہ حادثہ کاﺅنٹی یونگسیان میں اس وقت پیش آیا جب سیمنٹ سے بھرا ایک ٹینکر سامنے آنے والی بس سے جا ٹکرایا جس کے نتیجے میں دس افراد ہلاک جبکہ 38 زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال داخل کر دیا گیا۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ واضح رہے اس سے پہلے بھی اس علاقے میں متعدد بار ٹریفک حادثات پیش آ چکے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں