پی ایس ایل فائنل: ایشیا کا پر کشش ترین آدمی قذافی اسٹیڈیم کے باہرچائے بیچے گا

پی ایس ایل فائنل: ایشیا کا پر کشش ترین آدمی قذافی اسٹیڈیم کے باہرچائے بیچے گا

لاہور:پاکستان سپر لیگ کا بخار آج کل ہر خاص و عام کے سر چڑھ کر بول رہا ہے اور انتظامیہ کو تیاریوں کی فکر ہے تو کرکٹ کے دیوانوں کو ٹکٹ نہ ملنے کا غم۔لیکن جناب ایشیاکے پر کشش ترین مردوں میں شمار ہونے والے ارشد خان عرف چائے والا نے اپنا غم غلط کرنے کا انوکھا طریقہ نکالا ہے ۔

ارشد کا کہنا ہے کہ ٹکٹ نہ ملنے پر بہت افسوس ہے لیکن میں اسٹیڈیم کے باہر چائے کا سٹال ضرور لگاﺅں گا۔واضح رہے کہ پی ایس ایل کا فائنل میچ 5مارچ 2017کو  قذافی اسٹیڈیم لاہورمیں کھیلا جائے گا جس کے لیے ایک ٹیم یعنی کوئٹہ گلیڈیٹرز تو سامنے آ چکی ہے تاہم دوسری ٹیم کا فائنل پلے آف آج ہو گا جس کے بعد ہی دوسری ٹیم کا پتا چل سکے گا۔

مصنف کے بارے میں