صحافیوں کو تشدد کا نشانہ بنانے پر سنجے دت اور گارڈز کیخلاف مقدمہ درج

صحافیوں کو تشدد کا نشانہ بنانے پر سنجے دت اور گارڈز کیخلاف مقدمہ درج

ممبئی: بالی ووڈ کے اداکار سنجے دت کی ابھی مشکلیں کچھ کم ہوئی تھیں کہ اب ایک اور نئی مشکل میں پھنس گئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی شہر آگرہ میں یہ واقعہ فلم کی شوٹنگ کے دوران پیش آیا۔ صحافیوں کو تشدد کا نشانہ بنانے پر فلم اسٹار سنجے دت اور ان کے گارڈز کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا گیا ہے۔

سنجے دت آجکل اپنی نئی آنے والی فلم بھومی کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ واضح رہے 57 سالہ سنجے دت کو 1993 کے ممبئی حملہ کیس میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے کا الزام ثابت ہونے پر مارچ 2013 میں ہندوستان کی سپریم کورٹ کی جانب سے 5 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

سنجے دت اپنی قید کے دوران بھی کئی بار کچھ عرصے کے لیے جیل سے باہر آئے ہیں جس دوران انہوں نے فلموں میں مختصر کردار بھی ادا کیے جس میں بولی وڈ کی 2014 میں کامیاب ہونے والی فلم ’پی کے‘ شامل ہے۔

سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم پر بھی کام شروع کیا جا چکا ہے جس میں رنبیر کپور اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں