سپر لیگ اسپاٹ فکسنگ کیس کی تحقیقات ایف آئی اے کے حوالے

 سپر لیگ اسپاٹ فکسنگ کیس کی تحقیقات ایف آئی اے کے حوالے

لاہور: پی سی بی نے سپر لیگ اسپاٹ فکسنگ کیس کی تحقیقات ایف آئی اے کی حوالے کردیں۔ ایف آئی اے نے شرجیل خان ، خالد لطیف اور دیگر کرکٹرز کے موبائل فون قبضے میں لے کر تحقیقات شروع کردیں۔

پی ایس ایل میں سپاٹ فکسنگ کیس کے سامنے آنے کے بعد دوران انکوائری مذکورہ کرکٹرز نے اپنے موبائل فونز کا تمام تر ڈیٹا ڈیلیٹ کر دیا تھا۔ پی سی بی حکام نے کھلاڑیوں کے موبائل فونز سے ڈیلیٹ ڈیٹا کا سراغ لگانے اور بکیوں کی جانب سےرقوم کی فراہمی کے لئے،، ڈائریکٹر ایف آئی اے پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے رابطہ کیا ہے اور موبائل فونز ان کے حوالے کردیئے۔ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے کھلاڑیوں اور بکیوں کے خلاف تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ سپر لیگ کے پلے آف میچ اور فائنل میں بڑے پیمانے پر جوئے کی اطلاعات ملنے پر اس کی روک تھام کے لئے کاروائی کا آغاز بھی کردیا گیا ہے۔

مصنف کے بارے میں