سوشل میڈیا پر لوگوں کی آرا پڑھ کر محظوظ ہوتا ہوں، امیتابھ بچن

ممبئی: امیتابھ بچن بالی ووڈ کے وہ اسٹارہیں جو سوشل میڈیا پربہت زیادہ فعال رہتے ہیں جب کہ ان کی فالورزکی تعداد بھی دوسرے فنکاروں سے بہت زیادہ ہے اور اداکار مختلف موضوعات پر اپنے اظہارخیال کے بعد بہت کچھ برداشت بھی کرتے ہیں۔

اپنی فلم سرکار 3 کے ٹریلر کی رونمائی کے موقع پر ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کا حصہ ہونے پر آپ کو برا بھلا سننے کے لیے بھی تیار رہنا چاہیئے۔کیونکہ یہاں لوگ آپ کی رائے کو پڑھنے کے بعد بہت کچھ کہہ اورلکھ ڈالتے ہیں، اور میں بھی اپنے متعلق لوگوں کی آرا پڑھ کرمحظوظ ہوتا ہوں۔
اداکارکا اپنی نئی فلم کے حوالے کہنا تھا کہ فلم سرکار 3 سے بہت امیدیں وابستہ ہیں جب کہ فلم ایک بار پھر مداحوں کو محظوظ کرے گی کیونکہ اس میں سب نے ہی بہترین کام کیا ہے۔واضح رہے کہ فلم میں اداکارامیتابھ بچن، یامی گوتم، جیکی شروف اور منوج باچپائی بھی جلوہ گرہوں گے جب کہ فلم 7 اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔