نیم گرم پانی میں لیموں نچوڑنے کے صحت پر حیرت انگیز اثرات

کراچی: روزانہ صبح نہار منہ نیم گرم پانی میں لیموں نچوڑ کر پینے کی عادت ڈالیں اس سے آپ کی صحت پر حیرت انگیز اثرات مرتب ہوں گے۔ماہرین کے مطابق لیموں کے رس میں وٹامن بی، وٹامن سی، پوٹاشیم اور کاربوہائیڈریٹس کے علاوہ صحت بخش روغنیات بھی شامل ہوتے ہیں جب کہ لیموں کا رس ایک قدرتی اینٹی آکسیڈینٹ کا کام بھی کرتا ہے۔

نیم گرم پانی میں لیموں نچوڑنے کے صحت پر حیرت انگیز اثرات

کراچی: روزانہ صبح نہار منہ نیم گرم پانی میں لیموں نچوڑ کر پینے کی عادت ڈالیں اس سے آپ کی صحت پر حیرت انگیز اثرات مرتب ہوں گے۔ماہرین کے مطابق لیموں کے رس میں وٹامن بی، وٹامن سی، پوٹاشیم اور کاربوہائیڈریٹس کے علاوہ صحت بخش روغنیات بھی شامل ہوتے ہیں جب کہ لیموں کا رس ایک قدرتی اینٹی آکسیڈینٹ کا کام بھی کرتا ہے۔


اس کے چند فوائد درج ذیل ہیں:

جلدی امراض کا علاج:

جلد کی اندرونی چکنائی اور تیزابیت کی وجہ سے کھال پر کیلیں اور جھائیاں نمودار ہوجاتی ہیں جنہیں ختم کرنے کے لیے جلد پر لیموں رگڑنے کا گھریلو ٹوٹکا بہت عام ہے۔ البتہ اگر اسی کے ساتھ نیم گرم لیموں پانی پینے کا معمول برقرار رکھا جائے تو اس ٹوٹکے کی ضرورت بھی بہت کم رہ جاتی ہے۔

شوگر :

دوسرے رس دار پھلوں کی طرح لیموں میں بھی ”پیکٹن“ نامی ایک مادّہ پایا جاتا ہے جو بھوک کے احساس کو قابو میں رکھتا ہے جب کہ دوسری طرف لیموں پانی کا استعمال ہاضمے کو بہتر بنانے کے علاوہ پتّے سے صفراوی رس (بائل جوس) کے اخراج میں بھی اضافہ کرتا ہے۔ اس طرح نہ صرف جسم میں چکنائی جمع ہونے نہیں پاتی بلکہ خون میں شکر کی مقدار بھی کنٹرول میں رہتی ہے جو ذیابیطس کے مریضوں کےلیے نیک شگون ہے۔

تیزابیت کا خاتمہ:

معدے کی جلن یا تیزابیت ختم کرنے میں لیموں کا رس اکسیر کی حیثیت رکھتا ہے اور نہار منہ نیم گرم پانی کے ساتھ اس کی افادیت مزید دوچند ہوجاتی ہے۔

زکام:

لیموں کے رس میں وٹامن سی وافر موجود ہوتا ہے جو قدرتی اینٹی ا?کسیڈینٹ کا کام بھی کرتا ہے جب کہ اس میں جراثیم کش خصوصیات بھی پائی جاتی ہیں۔ اسی وجہ سے زکام اور سردی کے علاج میں بھی نیم گرم پانی کے ساتھ لیموں کے رس کا استعمال بے حد فائدہ مند رہتا ہے۔

پٹھوں میں درد :

بعض اوقات ورزش کے بعد پٹھوں میں درد ہونے لگتا ہے لیکن نہار منہ نیم گرم لیموں پانی پینے سے یہ درد بھی ختم ہوجاتا ہے۔

گردے کی پتھری:

لیموں کے رس میں شامل پوٹاشیم گردے کی پتھری بننے سے روکتا ہے اور اس کے اجزائ کو سٹرک ایسڈ میں حل کرکے پیشاب کے راستے جسم سے نکال باہر کردیتا ہے۔

صحت مند ناخن:

نیم گرم لیموں پانی کے روزانہ صبح سویرے استعمال سے نہ صرف ناخنوں کی نشوونما بہتر ہوتی ہے اور وہ سیدھے بڑھتے ہیں بلکہ ناخنوں کی جڑوں میں موجود سفید نشانات بھی کم ہوجاتے ہیں۔

غذائی امراض سے تحفظ: دورانِ سفر لیموں پانی کا استعمال ہمیں غذا سے پیدا ہونے والی بیماریوں سے بھی بچاتا ہے۔